*جھنگ(جاوید اعوان سے)سیکریٹری یونین کونسل موضع ستیانہ کرپشن کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ۔ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*تحصیل جھنگ کے موضع ستیانہ کا سیکریٹری یونین کونسل کرپشن کی دنیا کا بے تاج بادشاہ نکلا* *تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ھے کہ یونین کونسل ستیانہ کے علاقے میں صفائی ستھرائی کا نام و نشان تک نہیں ھے مگر صفائی ستھرائی کی مد میں موصوف لاکھوں روپے خزانہ سرکار سے لے کر ڈکار مار چکے ہیں*
*دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ھے کہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے ستیانہ کے مولوی رب نواز کا نکاح خوانی کا لائسنس منسوخ کیا ھوا ھے مگر سیکرٹری یونین کونسل ستیانہ اسی مولوی کے کیے ھوئے نکاح درج کر رہا ھے جو کہ غیر قانونی ھے دوسری جانب یونین کونسل ستیانہ کی سرکاری بلڈنگ موجود ہونے کے باوجود سیکرٹری یونین کونسل ستیانہ عامر سہیل نے رینٹ پر ایک دکان لے کر یونین کونسل ستیانہ کا دفتر بنا رکھا ہے اور سرکاری بلڈنگ یونین کونسل عرصہ دراز سے بند پڑی ھے دفتر کے رینٹ کے مد میں ہزاروں روپے کرپشن کر رہا ھے ذرائع کے مطابق اج سے تقریبا 25 دن پہلے مظہر نامی شخص نے اپنی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانا تھا جس کی مد میں عامر سہیل سیکٹری یونین کونسل ستیانہ نے 22 ہزار رشوت لے کر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر بلدیات پنجاب صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے*
