*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز 10 دسمبر سے ھوگا*
ای پی اے پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خلاف ورزی پر 5000 سے 50,000 روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے
خلاف ورزی پر جگہ سیل اور مواد ضبط کیا جائے گا
75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی
سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے 9 دسمبر تک عوام کو مہلت دی گئی
ہر ضلع میں پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
پلاسٹک کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر سخت کارروائی کی جائے گی