113

*جھنگ(جاوید اعوان سے )کینال ڈویژن کی سب ڈویژن دھولر کا اصحابہ سیکشن ایکسیئن انہار جھنگ کی توجہ چاہتا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے )کینال ڈویژن کی سب ڈویژن دھولر کا اصحابہ سیکشن ایکسیئن انہار جھنگ کی توجہ چاہتا ھے* ۔ *بنگلہ میں ویرانیوں کے ڈیرے ۔ نہروں کی پٹڑیاں تباہی کے دہانے پر ۔پٹڑیوں پر پیدل چلنا بھی مشکل۔ درجنوں بھر موگہ جات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ نہرمیں ڈائریکٹ غیر قانونی پائپوں کے ذریعے پانی چوری کرنے کا انکشاف ۔ سب انجینئر کی طرف سے نہروں میں ڈائریکٹ پائپ فکس کروا کر پانی چوری کروائے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں ۔ نہروں میں سرکنڈوں ۔ گاجر بوٹیوں ۔ ڈب ۔ سمیت جڑی بوٹیوں کے باعث جگہ جگہ ڈافیں ۔ نہروں کی صفائی کی ناقص ترین صورتحال کے باعث نہروں کی ٹیلوں پر نہری پانی نہ ملنے پر زمینیں بنجر اور کسان پریشان ہیں ۔ متعلقہ بیلدار ۔ میٹ نہروں پر کام کرنے کی بجائے اپنے اپنے گھروں میں ذاتی کاروبار کرنے لگے ۔ تنخواہیں و دیگر مراعات خزانہ سرکار سے وصول کرنے لگے ۔ متعلقہ افسران کے نہروں پر دورے بھی کاغذی خانہ پری کر کے فج بل نکلوانے تک محدود دکھائی دیتے ہیں ۔اس بارے متعلقہ سب انجینئر سے موقف لینے پر بتایا گیا ہے کہ ایس ای ویسٹ سرکل جگری دوست ہے اس کی تعیناتی کے دوران میری جیسے دل چاہے کروں ۔ ایکسیئن۔ ایس ڈی او میرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ pmiuکے افسران کو بھی خرچہ پانی لگا دیتا ہوں ۔ وہ بھی چپ چاپ رہتے ہیں ۔اس بارے ایکسیئن انہار جھنگ کینال ڈویژن سے موقف لینےکی کوشش کی مگر دفتر میں نہیں ملے اور نہ ہی ٹیلیفون پر بات ہو سکی ۔ جس پر عوامی و سماجی شہری حلقوں نے سیکرٹری انہار پنجاب۔چیف انجینئر انہار فیصل آباد ۔ ایکسیئن انہار جھنگ کینال ڈویژن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں