65

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے نام پر اعلی حکام کو بے وقوف بنانے کے لیے صرف فوٹو سیشن کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے تک محدود*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے نام پر اعلی حکام کو بے وقوف بنانے کے لیے صرف فوٹو سیشن کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے تک محدود* ۔ کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھر گاڑیاں ۔ لاکھوں روپے تیل و مرمت کے بل ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا راگ الاپ کر ہیوی مشینری کے تیل و مرمت و کرایوں کی مد میں لاکھوں روپے کا خزانہ سرکار کو چونا لگانے والے ضلعی افسران نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات جوتے کی نوک پر۔ شہر بھر کے گلیاں بازار ناجائز تجاوزات کے باعث مکمل طور پر سکڑ گئے ۔ ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے سارا سارا دن ٹریفک جام رہنا معمول بنا ھوا ھے ۔ گلیوں بازاروں میں شہریوں کا پیدل چلنا محال ھو گیا ھے ۔ ایوب چوک ۔ یوسف شاہ روڈ ۔ ضلع کچہری کے اطراف مصروف ترین روڈز کے فٹ پاٹھ مکمل طور پر مفلوج ۔ مین گوجرہ روڈ پر چوک چوراہوں سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرکے گیٹوں پر مافیاز کے وسیع کاروبار کی وجہ سے ٹریفک بند رہنا معمول بنا ھوا ھے جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ھو چکی ہیں ۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موجود پولیس چوکی کے ملازمین و مین گیٹوں پر تعینات ٹریفک عملہ ہر وقت گپیں ہانکتا اور موبائل فونز پر مصروف دکھائی دیتا ھے ۔ جس پر عوامی سماجی شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ تجاوزات کا خاتمہ کروایا جائے ۔ اور ۔ قبل ازیں تجاوزات کے نام پر خزانہ سرکار سے کروڑوں روپے کے بوگس بل نکلوانے پرغیرجانبدار کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کروا کے ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں