*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع جھنگ میں نئے تعینات ھونے والے ایجوکیشن آفیسران نے چارج سنبھال لیا ۔ڈی ای او سیکنڈری ، ڈی ای او ایلیمنٹری اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری*
*ضلع جھنگ میں نئے تعینات ھونے والے ڈی ای او سیکنڈری ، ڈی ای او ایلیمنٹری اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے چارج سنبھالنے پر سی ای او ایجوکیشن جھنگ تنویر احمد غزالی نے مبارک باد دیتے ھوئے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی شفاف تعلیمی پالیسی کے تحت میرٹ پر اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار آفیسرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ھے۔ باصلاحیت اور میرٹ پر تعینات ھونے والے آفیسرز تعلیمی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ھوں گے۔ ان شاء اللہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکریٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو کی رہنمائی اور قیادت میں ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔ضلع جھنگ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری میڈم ناصرہ پروین، ڈی ای او ایلیمنٹری امجد خان ، ڈی ای او ڈبلیو میڈم نسرین عبداللہ ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری جھنگ مہر آصف سیال ، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ویمن تحصیل جھنگ میڈم مہوش عارف حافظ خالد محمود سرگانہ ڈپٹی ڈی ای او مردانہ تحصیل جھنگ نے چارج سنبھال کر محکمہ تعلیم جھنگ کیلئے اپنی خدمات کا اغاز کر دیا ھے ۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ تنویر احمد غزالی نے مزید کہا ھے کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور ان کی عزت و وقار میں اضافہ کریں گے*
