*جھنگ(جاوید اعوان سے)پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں کا ملک گیر احتجاج جاری ھے* اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ اینڈ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کی طرف سے چیئرمین مہر نوید سدھانہ کی ہدایت پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ وحید احمد ملک اور صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ محمد یوسف رضا بھٹی کی قیادت میں کچہری چوک(نادرا چوک ) پر پر امن احتجاج کیا گیا. جس میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ مہر محمد ریاض نول، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جھنگ چوہدری عمران گل، سینئر نائب صدر محمد جاوید اعوان۔نائب صدر مہر فاضل کانواں، فنانس سیکرٹری علی حسن آغا، انفارمیشن سیکرٹری عرفان حیدر ملک، جوائنٹ سیکرٹری عمران خان انصاری، فیصل عباس سمور، فرحان علی ملک، ملک شوکت محمود، سہیل احمد،مرزا سعید بیگ، سول سوسائٹی سے میڈم زرینہ شیخ، حافظ عمیر الغزالی،سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وحید احمد ملک صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ نے کہا کہ پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) میں کی گئی متنازع ترامیم میں صحافی تنظیموں کو ترمیم کرتے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا. ہم اس ترمیم کے خلاف نہیں ہیں ہمارا مطالبہ یہ ھے کہ ترمیم کرتے وقت صحافی تنظیموں کی رائے کو بھی شامل کیا جاتا حکومت وقت نے یکطرفہ ترمیم کرکے آزادی صحافت پر شب خون مارا ھے۔سینیٹ کمیٹی کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2025 میں ترامیم کی منظوری دئے جانے کے بعد یہ ترامیم صدر کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔اس پر صدر پاکستان دستخط نہ کرے۔ صدر یونین یوسف بھٹی،میڈم زرینہ شیخ، حافظ عمیر الغزالی و دیگر مقررین نے بھی پیکا ایکٹ ترامیم کو آئین کی روح کے منافی قرار دیتے ھوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ کے فیصلے سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی اپیل کو نظرانداز کیا۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ھے.
