*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر جھنگ/ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی ناک تلے ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ سے بوگس این او سی جاری ھونے لگے*
چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ قاسم شکیل کی طرف سے بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی اور غیر آئینی قائم ھونے والی پرائیویٹ سبزی و فروٹ منڈی اٹھارہ ھزاری میں قیام کیلئے “این او سی” جاری کر دیا گیا
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق اس پرائیویٹ سبزی منڈی کو بنانے والے اونر اویس الحبیب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ نواں کوٹ روڈ اٹھارہ ھزاری نے محکمہ زرعی مارکیٹنگ حکومت پنجاب لاھور کو اس “این او سی” سے پہلے ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک “این او سی” پیش کیا جسکی تصديق کیلئے محکمہ زرعی مارکیٹنگ پنجاب لاھور نے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کو لیٹر لکھا جس پر چیف آفیسر قاسم شکیل نے محکمہ زرعی مارکیٹنگ کوجاری کردہ اپنے لیٹر میں لکھا کہ یہ “این او سی” جعلی بوگس اور غلط ھے اور اس پر میرے دستخط جعلی اور بوگس ہیں اور نہ ھی یہ میرے دفتری ریکارڈ میں درج ھے۔اب وہی آدمی دوبارہ چیف آفیسر کے پاس آیا اور این او سی لینے کیلئے سیاسی اور دنیاوی لالچ کے ساتھ رابطہ کیا اور دفترکے آئے روز چکر لگاتا رھا آخر کار چیف آفیسر کو رام کر لیا جب کہ چیف آفیسر کو چاہیے تھا کہ اس بوگس این او سی بنانے والے اویس نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرواتا قانونی کاروائی کرتا بجائے اسکے موصوف نے اس آدمی کو دوبارہ عزت بخشی اور مورخہ 24.12.24 کو دوباره این او سی جاری کر دیا بلکہ یہ کہاجائے کہ عوام کو لوٹنے اور انکو کنگال کرنے کا لائسنس جاری کیا گیا ھے جبکہ چیف آفیسر کیطرف سے جاری کردہ این او سی غیر قانونی ھے وہ جاری کر ھی نہیں سکتا کیونکہ موصوف نے سائیٹ کا وزٹ ھی نہیں کیا دنیاوی لالچ میں این او سی جاری کر دیا گیا ھے جبکہ یہ این او سی جناب ڈپٹی کمشنر جھنگ کے سامنے بورڈ کی صورت میں رکھا جانا تھا جہاں تمام محکموں کے سربراہان موجود ھوتے اور اپنی اپنی قانون کے مطابق رائے دیتے اور پھر بامطابق قانون منظور کیا جاتا مگر ایسا نہ کیاگیا ھے نواں کوٹ روڈ اٹھارہ ھزاری جس جگہ پر سبزی منڈی بنانے کا این او سی دیا گیا ھے پہلے وہاں غیر قانونی رہائشی کالونی بنائی گئی پھر ساتھ ھی وہاں عوام کو لوٹنے کیلئے سبزی منڈی کا کھیل رچایا گیا ھے یاد رھے کہ قبل ازیں ایگزیکٹو انجنئیر تریموں ہیڈ ورکس ڈویژن تریموں جھنگ نے تحریری طور محکمہ زرعی مارکیٹنگ کو لکھا کہ یہ جگہ سبزی منڈی بنانے کے قابل نہیں ھے یہ ایک ریگولر فلڈڈ زدہ علاقہ ھے جب بھی سیلاب آتا ھے تو پانی اسی جگہ سے گزرتا ھے اسکے باوجود چیف آفیسر نے نقشہ منظور کیے بغیر اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری سے قبل این او سی کیسے جاری کردیا ھے کیا یہ بات ڈپٹی کمشنر جھنگ جوکہ ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں انکے علم میں ھے یا نہیں کہ سرکاری سبزی منڈی کے ھوتے ھوئے پرائیویٹ منڈی کی منظوری کا این او سی جاری کیا گیا ھے جو سیلاب زدہ علاقہ ھے جسے ایگزیکٹو انجینئر تریموں ہیڈ ورکس نے سیلاب زدہ علاقہ ڈکلیر کیا ھے۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری طور پر نوٹس لینے اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ قاسم شکیل کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔
