*جھنگ(جاوید اعوان سے) ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ھوا میں اڑا دی تحصیل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور*
تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قصاب سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درامد سے انکاری ہو گئے بڑا گوشت 1200 روپے تک فروخت ہونے لگا تحصیل انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سونے میں مصروف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی۔صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو گئی قصابوں سے جب ریٹ لسٹ کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہمارے اوپر تک ہاتھ ہے غربت کی ماری عوام بہت پریشان شہریوں کے لیے گوشت کھانا پہنچ سے دور دکھائی دینے لگا غربت میں پسی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ڈپٹی کمشنر جھنگ کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ اٹھارہ ہزاری میں ریٹ لسٹ کو چیک کیا جائے اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
