132

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جدید و معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جدید و معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں*۔ ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل آلات کی فراہمی سے مریضوں کو ٹیسٹوں کیلئے ملتان،فیصل آباد نہیں جانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں نئی سی ٹی سکین اور لیپرو سکوپی مشین کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیفٹیننٹ ر اسفندیار،سابق ایم پی اے خالد غنی اور محکمہ صحت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں نئی سی ٹی سکین اور لیپرو سکوپی مشینز فراہم کر دی گئیں ہیں۔مشینری کی عدم دستیابی کے باعث پہلے مریضوں کو ٹیسٹوں کیلئے ملتان،فیصل آباد جانا پڑتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام ہیلتھ مراکز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ سٹی اور چناب کالج شورکوٹ کا دورہ کیا اور کلاس رومز میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں