88

*جھنگ(جاوید اعوان سے) سب ڈویژنل آفیسر ھائی وے ڈیپارٹمنٹ اٹھارہ ہزاری اور اسکے ماتحت عملے کی غفلت عوام الناس کے لیے وبال جان بن گئی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) سب ڈویژنل آفیسر ھائی وے ڈیپارٹمنٹ اٹھارہ ہزاری اور اسکے ماتحت عملے کی غفلت عوام الناس کے لیے وبال جان بن گئی* *اسسٹنٹ کمشنر آفس اٹھارہ ہزاری کے قریب موجود پلی بیٹھ گئی،مین بھکر روڈ پر پلی میں گڑھے پڑنے سے حادثات معمول بن گئے،متعلقہ حکام خاموش تماشائی بن گئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس اور سول ویٹرنری ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے بالکل قریب کچھ عرصہ قبل بنائی گئی پلی بیٹھ گئی ھے،مین بھکر روڈ پر موجود پلی میں بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جس سےحادثات معمول بن گئے ہیں،مسافروں کی جانوں اور گاڑیوں کو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر نقصان پہنچ رہا ہے، متعدد دن گزرنے کے بعد بھی متعلقہ حکام کی طرف سے پلی کی خستہ حالی بارے نشاندہی تک کیلئے بھی کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس سے رات کے وقت نقصانات مزید بڑھ جاتے ہیں مذکورہ صورت حال پر علاقائی افسران نے آنکھیں موند رکھی ہیں اورخاموش تماشائی کاکردار ادا کر رھے ہیں جس پرمسافروں و دیگر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف و دیگراعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں