110

*جھنگ (جاوید اعوان سے) شیخ محمد اکرم رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 127 نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ سیم نالہ شہر کے قریب ھونے کے باعث پینے کا پانی آلودہ ھوچکا ھے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) شیخ محمد اکرم رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 127 نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ھوئے کہا ھے کہ سیم نالہ شہر کے قریب ھونے کے باعث پینے کا پانی آلودہ ھوچکا ھے* جس سے ہیپاٹئٹس اور دیگر امراض کا خدشہ بڑھ گیا ھے جس کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام سڑکیں ٹوٹ چکی ھیں اور آئے روز حادثات ھوتے رہتے ھیں جس سے شہری موت کے منہ میں چلے جاتے ھیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گندم 28 سو روپے فی من دی جارہی ھے جبکہ دیگر پنجاب میں 29 سو روپے فی من دوہرا معیار کیوں ایک ہی ریٹ سارے پنجاب کیلئے مقرر کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ 150 سال سے شہر میں ایک ہی بوائز کالج ھے جبکہ بچیوں کیلئے تین کالج بن چکے ھیں فوری طور پر بچوں کیلئے ایک مزید کالج قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گلیوں میں گندہ پانی کھڑا ھے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ھوچکی ھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کام تو کئے ھیں مگر سب لاھور کیلئے جب ھمارے علاقہ کے لوگ لاھور کو آکر دیکھتے ھیں تو ھمیں برا بھلا کہتے ھوئے کوستے ھیں اس لئے لاھور کے علاؤہ دیگر چھوٹے شہروں کو بھی اپنا ہی سمجھا جائے اور کچھ سہولیات مہیا کی جائیں انہوں نے آخر میں جھنگ کی دو تحصیلوں کو الگ کرکے کسی اور ضلع کو ڈویثرن بنانے کی مخالفت کرتے ھوئے کہا کہ جھنگ کو مزید پسماندگی سے بچایا جائے اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ جاری کرکے ھمیں بھی ترقی یافتہ علاقوں میں شامل کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں