*جھنگ (جاوید اعوان سے)جھنگ میں تحصیلدار کی جانب سے پٹواریوں کو بلا جواز معطل اور ڈسمس کرنے سمیت دیگر معاملات کے خلاف انجمن پٹواریان اور گرداوران کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا* جس میں تحصیل بھر سے پٹواریوں اور گرداوران نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحصیلدار شوکت علی ساہمل کی جانب سے دھی رانی پروگرام میں پٹواری اور گرداوروں سے اخراجات کی مد میں پیسے وصول کرنے اور مزید تقاضے کے علاوہ بلاجواز پٹواریوں کو معطل اور ڈسمس کرنے سمیت دفتری اوقات کے بعد میٹنگز اور چھٹی کے ایام میں ریکوری نہ لینے سمیت دیگر معاملات زیر بحث لائے گئے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر مطالبات حل نہ کیے گئے تو 17 فروری بروز سوموار تا حکم ثانی قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی
