*جھنگ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ رائے عبدالشکور مارتھ نے سوشل ویلفیئر تحصیل آ فس 18 ہزاری کا سرپرائز وزٹ کیا* وزٹ کے دوران ایک نائب قاصد کے علاؤہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیت تمام عملہ غائب پایا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ رائے عبدالشکور مارتھ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ تحصیل جھنگ محمد شاہد آ مین کے ہمراہ تحصیل آ فس سوشل ویلفیئر 18 ہزاری ضلع جھنگ کا سرپرائز وزٹ کیا تو ایک نائب قاصد تجمل ندیم کے علاؤہ پورا عملہ غائب تھا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/سوشل ویلفیئر آ فیسر چوہدری وقار عظیم،سپروائزرز فیصل رضا احمد،عمران راہی غائب پائے گئے اور نائب قاصد کے رحم و کرم پر دفتر چل رہا تھا اور مکمل دفتر میں گھر جیسا ماحول تھا دفتر میں چارپائیاں لگی ہوئی تھیں اور مکمل خالی نظر آ رہا تھا اس موقع پر مقامی میڈیا بھی موجود تھا ان افسران بالا کے متعلق پہلے بھی اہل علاقہ اور معذور افراد شکایت کر چکے ہیں اور یہ ایشو میڈیا کی زینت بھی بنا مگر تحصیل آ فیسر سوشل ویلفیئر بااثر اور لاہور کا رہائشی ہونے کی وجہ سے انکوائری میں اعلی آ فیسران نے اپنے پیٹی بھائیوں کو شیلٹر دیا اور معذور افراد کی آ واز کو دبایا گیا جس کا پول گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ کے سرپرائز وزٹ نے آ یاں کر دیا مزے کی بات یہ ہے کہ رجسٹرڈ حاضری پر عملہ کی حاضری کون لگاتا اور اس سارے ڈرامے کے پیچھے کون ہے یہ تحقیقات کون کرے گا اور معذور افراد،بیوگان،مستحق افراد کی آ واز کون بنے گا یہ سب سوالات جنم لیں گے ڈپٹی ڈائریکٹر نے حاضری رجسٹرڈ پر تو لکھ دیا ہے اس کا سدباب کون کرے گا اور غریبوں کی آ واز کون بنے گا اور ان مذکورہ افسران کے خلاف انکوائری کون کرے گا اور ان کو کیفر کردار تک کون پہنچائے گا اہل علاؤہ کے سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب،ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، و دیگر اعلی افسران سے محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہل علاؤہ کو حق مل سکے اور ڈسٹرکٹ آ فس کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔
