97

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحصیلدار تحصیل جھنگ شوکت علی پر ایک اور نئی مصیبت آن پڑی سول جج کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالتی بیلف کا چھاپہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحصیلدار تحصیل جھنگ شوکت علی پر ایک اور نئی مصیبت آن پڑی سول جج کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالتی بیلف کا چھاپہ* تحصیل کے باہر دھرنا دیئے ھوئے پٹواریوں کے گروپ نے تحصیلدار کی بیلف سے جان چھڑائی عدالت کی طرف سے پولیس بھیج دی گئی جس نے ایک پٹواری کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق اج تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ سمیت دیگر افسران تحصیلدار اور پٹواری گرداوران کے درمیان جاری معاملات پر مذاکرات کر رہے تھے اس دوران تحصیلدار تحصیل سے باہر نکلے تو ایک عدالتی بیلف نے ان کو گرفتار کر کے ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تحصیلدار کی طرف سے مزاحمت ہوئی اس دوران دو پٹواری بھی موقع پر ا گئے انہوں نے تحصیلدار کی جان چھڑا کر ان کو وہاں سے ادھر ادھر کر دیا بیلف نے واپس جا کر مقامی سول جج کو تمام صورتحال سے اگاہ کیا جس پر سول جج نے پولیس بھیج کر ان دو پٹواریوں میں سے ایک پٹواری کو گرفتار کروا دیا اصل حقائق کے مطابق تحصیلدار ایک مقامی عدالت میں کافی دنوں سے پیش نہیں ہو رھا تھا عدالت کی طرف سے بار بار ان کو نوٹس دیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے آج سول جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جس کی وجہ سے یہ سارے واقعات پیش ائے پہلے ہی تحصیلدار کے خلاف پٹواریوں گرداوروں نے ہڑتال کی ہوئی ہے اب یہ نئی مصیبت تحصیلدار کے سر پر ان پڑی ہے جب انتظامیہ سے اس سلسلے میں موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی موقف دینے سے انکار کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں