*محبت*
*محبت کی زبان نہ کسی ایک ملک کی ھے اور نہ کسی ایک ثقافت کی۔ یہ ایک عالمی زبان ھے جو ہر قوم، ہر ثقافت اور ہر مذہب میں سمجھی اور محسوس کی جاتی ھے۔ محبت انسانیت کا وہ حسین رشتہ ھے جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ھے اور ہمیں یکجا کرتا ھے*
*خلاصہ یہ ھے کہ محبت ایک ایسی طاقت ھے جو انسان کے وجود کو معنی دیتی ھے۔ یہ زندگی کے سفر میں ایک سہارا ھے اور سچی خوشیوں کا ذرائع ھے۔ محبت ہی وہ احساس ھے جو ہمیں ایک دوسرے کی قربت اور* *وابستگی کا احساس دلاتا ھے اور ہمیں انسان کے طور پر مکمل بناتا ھے۔محبت*ایک ہا تھ کی تالی ھوتی ھے اس میں نہ شکوے کی گنجائش ھے نہ شکایت کی، نہ وفا کی شرط نہ بیوفائی کا گلہ میرے نزدیک محبت اصل جذبہ ھے چھپانے کا…….. بے رحم دنیا کی نظر جب محبت آ جائے تو سوائے خسارے کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔کیا محبت کی کوئی قیمت ھوتی ھے۔”محبّتوں کی قیمتیں نہیں ھوا کرتی نہ یہ بازاروں میں بکتی ہیں۔یہ آہستہ آہستہ پروان چڑھتی ھے۔یہاں انہیں من پسند روحیں ملتی ہیں محبت کی سب سے بڑی* *خصوصیت یہ ھے کہ یہ بغیر کسی شرط کے دی جاتی ھے۔ حقیقی محبت کسی بدلے کی توقع نہیں رکھتی۔ یہ بے لوث ھوتی ھے اور صرف دینے کا نام ھے۔محبت کا رشتہ انسان کے اندر سکون اور اطمینان پیدا کرتا ھے۔ جب انسان* *کسی سے محبت کرتا ھے تو وہ اس کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ھے، اس کی کامیابیوں میں شریک ھوتا ھے اور اس کی مشکلات میں مدد فراہم کرتا ھے*۔ *یہی رشتہ انسان کے اندر امن اور محبت کی* *گہرائیوں کو اجاگر کرتا ھے۔انسان کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ضروری ھے۔ محبت ھی ھے جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ھے، ہمیں انسانیت کے حقیقی مفہوم کو سمجھنے کا موقع دیتی ھے، اور دنیا کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ھوتی ھے۔محبت زندگی کا ایسا رنگ ھے جو ہر دل کو رنگین کرتا ھے، اور اس کی موجودگی میں انسان ہر مشکل کو جیت سکتا ھے*
