125

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کونسل جھنگ میں نڈر، ایماندار اور فرض شناس آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ کی بطور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ تعیناتی انتہائی خوش آئند ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کونسل جھنگ میں نڈر، ایماندار اور فرض شناس آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ کی بطور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ تعیناتی انتہائی خوش آئند ھے*۔مہر محمد اکرم بھروانہ پہلے بھی بطور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ تعینات* رہے ہیں۔ان کی تعیناتی کے دوران ضلع بھر سے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا گیا اس کے علاوہ ان کے دور میں ضلع کونسل جھنگ سے ٹاوٹ مافیا کا مکمل خاتمہ ہو گیا* تھا۔کرپٹ اور کام چور عملہ کے خلاف انکی محکمانہ کاروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہر محمد اکرم بھروانہ جیسے افسر کی تعیناتی سے متعلقہ محکمے سے کرپشن، کام چوری، اقربا پروری اور ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ ہو گا ۔ضلع جھنگ اور عوام کی بہتری کے لئے موثر اور پائیدار انتظامات کیے جائیں گے۔عوامی و سماجی حلقوں نے مہر محمد اکرم بھروانہ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف بہترین حکمت عملی کے تحت ضلع جھنگ کی خوبصورتی کو چار چاند لگائیں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زبان زد عام ہے کہ مذکورہ افسر کی سابقہ تعیناتی کے دوران کرپٹ اور ٹاوٹ مافیا کے خلاف اقدامات کی وجہ سے مذکورہ افسر کا تبادلہ ہو گیا تھا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں