*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ھے*۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اقبال میموریل ہسپتال جھنگ، رائل سکول جھنگ اور دی ایجوکیٹرز (السید کیمپس جھنگ) کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئیے، جن کے تحت جھنگ پولیس کے افسران جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ نیز شہدائے پولیس کے خاندانوں کو ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اقبال میموریل ہسپتال جھنگ کی جانب سے حاضر سروس پولیس افسران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مشورے، سرجری اور آپریشن کی فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پولیس شہداء کے خاندانوں کا علاج مکمل طور پر مفت ہوگا۔رائل سکول جھنگ کی طرف سے حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کی فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔اسی طرح دی ایجوکیٹرز (السید کیمپس جھنگ) کی جانب سے حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کی فیس میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر کہا کہ “پولیس فورس کے بہادر افسران اور شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔یہ اقدامات پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کا اعتراف ہیں اور ہم مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔ تاکہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
