*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ماہ فروری2025 کے دوران 331079انسپکشنز کرکے18250اوورچارجنگ کرنے والے دوکانداروں کو 8لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے* جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے حوالہ سے 8385دوکانداروں گرفتار کیا گیا ، 2 دوکاندارپر ایف آئی آر رجسٹرڈ کروائی گئی جبکہ 8762دکانیں سیل کی گئیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔ پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
