117

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ریجن جھنگ کا غیر قانونی تعمیرات کرنے والے الاٹی کے خلاف زبردست ایکشن پرچہ درج تفتیش جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ریجن جھنگ کا غیر قانونی تعمیرات کرنے والے الاٹی کے خلاف زبردست ایکشن پرچہ درج تفتیش جاری*
*ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ریجن جھنگ کا غیر قانونی تعمیر کا کرنے والے الاٹی کے خلاف زبردست ایکشن پرچہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن سکیم میں پلاٹ نمبر 495/4 الاٹی مسمات (پ۔ا )دختر لال دین کو رہائشی مقاصد کے لیے پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا مگر دفتر کے فیلڈ عملے کی رپورٹ کے مطابق پلاٹ مذکورہ پر رانا فرزند ولد اللہ دتہ رہائشی عمارت کو ختم کر کے موقع پر دکانات تعمیر کر رہا ھے جو کہ شرائط الاٹمنٹ اور بلڈنگ بائی لاز کی صریحاً خلاف ورزی ھے مسمات (پ۔ا) دختر لال دین سمیت رانا فرزند ولد اللہ دتہ کو زبانی و تحریری طور پر غیر قانونی تعمیرات سے منع کیا گیا مگر اس نے غیر قانونی تعمیرات بند نہ کیں تو دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کے عملے نے مورخہ 13 فروری 2025 کو موقع پر سرکاری سیل لگا کر غیر قانونی تعمیرات بند کروا دیں مگر رانا فرزند مذکورہ نے سرکاری سیل کو توڑ کر موقع پر غیر قانونی تعمیرات جاری رکھیں لہذا رانا فرزند ولد اللہ دتہ مذکور کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری سیل توڑنے کی بنیاد پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ھے مزید تفتیش جاری ھے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی جھنگ کے اس قدم کو بہت سراہا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں