*جھنگ(جاوید اعوان سے) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کو جھنگ کے ایک شہری کی طرف سے دی گئی درخواست میں الزام عائد کر تے ہوئے کہا گیا ھے کہ لاھور ائیرپورٹ پر عمرہ زائرین کے ساتھ مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے اور ناجائز طور پر روک کر انہیں ہراساں و پریشان کرنے والے امیگریشن سٹاف کے خلاف تحقیقات کرائی جائے*، *شہری نے اپنی درخواست میں کہا کہ گذشتہ روز جھنگ کی ایک فیملی جو کہ عمرہ پاک کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جا رہی تھی کہ ایک پندرہ سالہ لڑکے محمد حذیفہ کو لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر روک کر امیگریشن سٹاف نے بچے کو بلا جواز ذہنی طور پر ہراساں و پریشان کرنا شروع کردیا، جبکہ مذکورہ فیملی کے سربراہ نے اس موقع پر امیگریشن سٹاف کو بتایا کہ محمد حذیفہ کی تمام سفری دستاویزات بشمول نادرا سے تصدیق شدہ ب فارم مکمل ہیں، اس کے باوجود اس کے ساتھ تحضیک آمیز رویہ اختیار کئے رکھا اور اسے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے رھے، فیملی سربراہ کی طرف سے مسلسل منت سماجت کرنے پر محمد حذیفہ کو آدھا گھنٹہ بعد جانے کی اجازت دی گئی، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ پر عمرہ زائرین کو بلا جواز روک کر ہراساں و پریشان کرنے والے امیگریشن سٹاف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے*
