128

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا*۔ *انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے رمضان سہولت بازار کا دورہ بھی کیا اور سہولت سٹالز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بشیر گرلز ہائی سکول میں امتحانی کا دورہ کیا اور امتحانی مرکز پر شفافیت کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی کا بھی دورہ کیا اور کلاس رومز میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سرگودہا روڈ کی تعمیر و مرمت پر جاری کام کا جائزہ لیا اور محکمہ ہائی وے کے افسران سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا میں داخلہ مہم کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کیا اور بچوں میں یونیفارم اور بیگز تقسیم کئے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں