*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر* *اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے رمضان بازار کا دورہ کیا* *یہاں انہوں نے سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کرکے چیزوں کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازارمیں شہریوں سے اشیا کی دستیابی اورقیمتوں کے بارے استفسار کیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان بازار میں سستے نرخوں پر اشیا خورونوش دستیاب ہیں*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
