147

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ھے*۔ *عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔رمضان المبارک میں اشیائ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جارہا ہے۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں