*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر محکمہ مال کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ھوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے کی*۔*اجلاس میں ضلع میں ریونیو ریکوری ، پلس پراجیکٹ پر عمل درآمد اور محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو ریکوریز کے حوالہ سے محکمانہ سروسز کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔اجلا س کے دوران سرکاری بقایا جات و دیگر متعلقہ امور بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔اے ڈی سی ریونیو نے ضلع میں ریونیو کی وصولی اورمحکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالہ سے احکامات جاری کئے اور کہا کہ ضلع بھرمیں سرکاری بقایا جات کی وصولی مہم کا دائرہ کار مزیدوسیع کیا جائے ،اس ضمن میں محکمہ مال سے متعلق تمام امور کی پیش رفت بارے مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ افسران ریونیو ریکوری کے حوالہ سے اپنی محکمانہ سروسزاور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں*
