287

*جھنگ (جاوید اعوان سے)محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی داخلہ مہم 2025-2026 بھرپور طریقے سے جاری ھے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی داخلہ مہم 2025-2026 بھرپور طریقے سے جاری ھے*۔ *اس سلسلے میں ضلعی، تحصیل اور مرکز کی سطح پر داخلہ مہم اور آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ھے۔ آج بروز جمعرات مورخہ 27 مارچ 2025, تنویر احمد غزالی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ نے مرکز حویلی لال (زنانہ) کا دورہ کیا اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حویلی لال میں منعقدہ داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب میں شمولیت کی ھمراہ مہوش عارف ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل جھنگ و عمران شہزاد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تھے CEO تنویر احمد غزالی نے تعلیم کی اہمیت، گورنمنٹ آف پنجاب کی تعلیمی پالیسی اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کے حوالے سے اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے سرکاری تعلیمی ادارے بہترین انفراسٹرکچر، انتہائی قابل ٹیچرز اور چائلڈ فرینڈلی ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر نئے داخل ہونے والے بچوں میں سکول بیگ، یونیفارم اور کتابیں تقسیم کیں۔ سکول میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں