**جھنگ(جاوید اعوان سے) سیکرٹری محکمہ مواصلات اور تعمیرات حکومت پنجاب نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن جھنگ انجینئر اظہر حنیف کو ایکسین بلڈنگ ڈویژن جھنگ کا اضافی چارج سونپ دیا ھے* *انجینئر اظہر حنیف کا شمار محکمہ مواصلات اور تعمیرات پنجاب کے قابل ۔ محنتی۔ فرض شناس۔ اور خوش اخلاق افسران میں ہوتا ھے۔ ایکسین بلڈنگ نے سنیئر نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ محمد جاوید اعوان سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ حکومتی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح اور حتمی امور پر کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی؛ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل طے شدہ مطلوبہ محکمانہ معیار کے مطابق بہت ضروری ھے؛ عوامی؛سماجی حلقوں اور ٹھیکیداروں نے انجینئر اظہرحنیف کو ایکسین بلڈنگ ڈویژن جھنگ کا ایڈیشنل چارج ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ھے۔ کہ موصوف بلڈنگ ڈویژن جھنگ میں جاری تمام قومی ترقیاتی منصوبوں پر طے شدہ محکمانہ معیار کے مطابق تعمیراتی کام کروائیں گے*
