195

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روزمحکمہ صحت کے افسران سمیت ٹیموں کی نگرانی کیلئے فیلڈ وزٹ کئے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روزمحکمہ صحت کے افسران سمیت ٹیموں کی نگرانی کیلئے فیلڈ وزٹ کئے*
*اور مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ بھی لی اور مہم کے اہداف سمیت ٹیموں کی ورکنگ اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پولیو ویکسین پلانے کی تصدیق کےلئے بچوں کی انگلیوں پرنشانات بھی چیک کئے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسین کے دو قطرے ہر صورت پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنرنے فیلڈ وزٹ کے دوران ہدایات جاری کیں کہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا سو فیصد ٹارگٹ مکمل کریں۔مہم کے اختتام تک اہداف کے حصول کے لئے کمربستہ رہیں اور کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ہیلتھ افسران از خود مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی موجودگی، ویکسی نیشن ریکارڈ سمیت وہاں موجود افراد و دیگر راہ گیروں سے پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں