*جھنگ(جاوید اعوان سے)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کوٹ خیرا میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے مبینہ طور با اثر ریٹیلر اقبال بلوچ نے ات مچا دی*
*نام نہاد ریٹیلر اقبال بلوچ ولد محمد نواز ہاکی سٹیڈیم جھنگ اور موضع کوٹ خیرا میں مظلوم بے بس خواتین سے رشوت وصول کرنے لگا*تفصیلات کے مطابق*جھنگ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا! خاتون ایجنٹ ریحانہ نے ھوش رُبا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ بغیر رشوت کسی کا انگوٹھا تک نہیں لگتا۔ غریب لاچار خواتین کی امدادی رقم پر کھیلنے والوں کو انجام تک پہنچانا ہو گا گزشتہ روز کوٹ خیرا جھنگ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت ملنے والی امدادی رقم میں ایک بڑی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا، جب لیڈی کانسٹیبل نے ایک خاتون ایجنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے بھاری رقم برآمد ہوئی جو ڈی ڈی نے وصول کی جس کا کوئی پتہ نہیں کہاں گئی۔پکڑی جانے والی خاتون کی شناخت ریحانہ زوجہ عمر دراز، ،کے نام سے ہوئی ھے۔ ریحانہ نے اپنے ابتدائی بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ریٹیلرز جانتے ہیں کہ میں کس کے لیے کام کرتی ہوں۔ مجھ سے ایک ریٹیلر طارق نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 10 ہزار روپے لے کر مجھے معافی دلوا دے گا۔”ریحانہ نے مزید کہا، “طارق کی اپنی BISP ڈیوائس ھے، اور وہ خود مجھے کمیشن پر خواتین کے انگوٹھے لگوانے کے لیے کہتا تھا۔ میں اس دن خوفزدہ ہو گئی تھی، اس لیے سب سچ نہ بتا سکی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ پورے دن کمیشن کا کاروبار چلتا ہے۔ میں حلفاً کہتی ہوں کہ بغیر رشوت دیے کسی کا انگوٹھا تک نہیں لگتا۔”یہ واقعہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے شفافیت کے دعوے داروں پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس پر مقامی صحافی نے کرپشن کی نشاندہی پر نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز کوٹ خیرا بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سنٹر پر کرپشن کے سارے ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد چیئرپرسن میڈم روبینہ خالد کو نشاندہی کروائی جنہوں نے سنٹر انچارج اور ریٹیلر انچارج کے خلاف انکوائری کرنے کی یقین دہانی کروائی عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بے بس بے سہارا خواتین کی امدادی رقم سے کھلواڑ کرنے والے ریٹیلر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا*
