*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اووچارجنگ کی شکایات اوردیگر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں*.*رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 415292 انسپکشنز کرکے خلاف ورزی کرنے والے 16469دوکانداروں کو 5لاکھ 45ہزار وپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے، 2دوکانداروں پر ایف آئی آر جبکہ2834 گرانفروشوں کوگرفتار کیا گیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ اوورچار جنگ کی شکایات پر کریک ڈاﺅن جاری رکھیں، دوران کارروائیاں مرتکب دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی سمیت سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں*
