131

جھنگ(جاوید اعوان سے)قیصر عباس SDO اور عون شاہ سب انجینئر بلڈنگ ڈویژن کی جوڑی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریوینپنگ پروگرام کا بیڑا غرق کر دیا ذرائع*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)قیصر عباس SDO اور عون شاہ سب انجینئر بلڈنگ ڈویژن کی جوڑی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریوینپنگ پروگرام کا بیڑا غرق کر دیا ذرائع*
*قیصر عباس SDO اور عون شاہ سب انجینئر بلڈنگ ڈویژن کی جوڑی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریوینپنگ پروگرام کا بیڑا غرق کر دیا ھے.تفصیلات کے مطابق بلڈنگ سب ڈویژن احمد پور سیال میں تعینات ایس ڈی او قیصر عباس اور عون شاہ سب انجینئر کی جوڑی نے تحصیل احمد پور سیال کے علاقے میں جاری کاموں میں کرپشن اور چوری بازاری کا بازار گرم کر رکھا ھے مریم نواز شریف کے ویژن کو شدید نقصان پہنچا رھے ہیں ہیلتھ سیکڑ میں ریوپننگ کے تمام کاموں میں کوالٹی کا نام و نشان تک نہیں ھے سائٹ پر نہ کبھی ایس ڈی او گیا ھے اور نہ ھی کبھی سب انجینئر نے چکر لگایا ھے اور نہ ھی میڈیا ٹیم نے کسی سائٹ پر کنسلٹنٹ کا کوئی افسر یا اہلکار دیکھا ھے جو کہ ڈیوٹی کر رھا ھو بس سب کام اللہ کریم کی نگرانی میں ھی چل رھے ہیں جب موقف کے لیے عون شاہ سب انجینئر کے موبائل پر رابطہ کیا گیا تو انکا نمبر پاور اف تھا اور قیصر عباس ایس ڈی او نے اپنے موقف میں بتایا کہ میں نے ایس ڈی او بلڈنگ احمد پور سیال سب ڈویژن کا چارج چھوڑ دیا ھے ان شاءاللہ اگلے شمارے میں میں احمد پور سیال بلڈنگ سب ڈویژن میں زیر تعمیر سب کاموں کی تفصیلات ناموں اور تصاویر کے ساتھ شائع ھوگی تحصیل احمد پور سیال کے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب صوبائی سیکرٹری مواصلات اور تعمیرات پنجاب چیف انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون پنجاب لاھور کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ایس ای بلڈنگ سرکل ٹو فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں