*جھنگ(جاوید اعوان سے)حمزہ ہسپتال کوٹ بہادر شاہ. عوام الناس میں موت بانٹنے لگا.ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے علاقے کوٹ بہادر شاہ میں حمزہ ہسپتال عوام الناس میں موت بانٹنے لگا.ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ.تفصیلات کے مطابق کوٹ بہادر شاہ میں واقع حمزہ ہسپتال حمزہ نامی شخص سے بنایا ھوا ھے ذرائع بتا رھے ہیں کہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سے اسکی رجسٹریشن بھی نہیں ھے اگر ھے تو عارضی طور پر ھے مگر یہاں پر ہر قسم کے آپریشن بھی ھو رھے ہیں جب کہ اسکا آپریشن تھیٹر بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار کے مطابق نہیں ھے نہ ھی بلڈ بینک ھے اور نہ ھی ٹیسٹ کرنے کے لیے کسی مستند لیبارٹری انتظام ھے جب حمزہ نامی شخص سے فون پر رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میرے ہسپتال میں سارے علاج قاعدے قانون کے مطابق ھوتا ھے شہری ناصر اقبال نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو حمزہ ہسپتال کی انکوائری کے سلسلے میں درخواست گزار دی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے*
