*لاھور(نمائندہ سٹی ون نیوز)گزشتہ دنوں پاکستان بیس بال کی ٹیم نے بین الاقوامی بیس بال کے مختلف مقابلہ جات میں حصہ لیا* *جس میں پاکستان بیس بال ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی اس رفیع الشان کامیابی کا تمام تر سہرا سرزمین جھنگ کے مایہ ناز سپوت سید فخر علی شاہ جنرل سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی وجہ سے ممکن ہو سکا اس امر میں صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی دلچسپی لی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جس کے لیے پنجاب ٹیچرز یونین تشکر پیش کرتی ہے حکومت پنجاب نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 40 کروڑ کی لاگت سے ایک بیس بال سٹیڈیم منظور کیا ہے جس کے لیے پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صوبائی وزیر کھیل اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ممنون و مشکور ہیں کہ جنہوں نے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اس سٹیڈیم کو منظور کروایا* 🇵🇰❤️🇵🇰
*منجانب پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ جھنگ*