174

*جھنگ(محمد ناصر)گلشن نبوت کے مہکتے پھول رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل راکب دوش مصطفی جگر گوشہ مرتضی دلبند زہرا پیکر صبر رضا امام عالی مقام سید الشہدا سلطان کربلا حضرت سیدنا امام حسین رَضِیَ اللہ عَنْہ اہل بیت اطہار کے وہ حسین و جمیل شہزادے ہیں جن پر انسان تو کیا ملائکہ بھی نازاں ہیں ڈاکٹر اطہر روف رانا کا محرم الحرام کے موقع پر اظہار خیال*

*ڈاکٹر اطہر روف رانا نے محرم الحرام کے موقع پر کہا کہ سرزمین کربلا کے خونی منظر میں آپ کی قربانیوں کی لازوال داستان نے شہادت کا وہ حسین باب رقم کی کہ شہادت کو بھی آپ کی شہادت پر فخر وغور آگیا آپ کی شان عظمت نشان کے بارے میں آپ کے نانا جان فخر انبیاء ورسل صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بوسہ لیتے ہوئے ارشاد فرمایا ایسے کو مرحبا جس پر میں نے اپنا بیٹا قربان کیا مولی امام حسین کی سیرت صورت صفات خصائل عزم وہمت ظلم و جبر کے مقابلے میں استقامت شجات جوانمردی باطل کے منہ زور طوفان کے سامنے حق کی علمبرداری کے واقعات کتب تاریخ سے لبریز ہیں نیز آپ نے پرچم حق کی سربلندی کے لئے اپنی جان کی بھی بازی لگا کر راہ شہادت میں ایسی تاریخ رقم کی کہ جس کی مثال نہ پہلے تھی اور نہ ہوگی بلکہ تاصبح قیامت تک حضرت سیدنا امام عالی وقار امام حسین رَضِیَ اللہ عَنْہ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کے حسین تذکرے تاریخ کے صفحات و اوراق پر چمکتے دمکتے رہیں گے اور محرم الحرام کی آمد سے ہی یاد کربلا تازہ ہوجاتی ہے زبان پرشہدائے کربلا بالخصوص نواسہ رسول جگر گوشہ بتول نور نظر مرتضی کی سیرت کے دلنشین تذکرے دلوں میں کیف وسرور پیدا کردیتے ہیں زبان پر اہلبیت اطہار کے فضائل وکمالات کے نغمے چھڑجاتے ہیں آنکھیں شہدائے کرب وبلا کی قربانیاں یاد کرکے پرنم ہو جاتی ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ آج بھی کرب وبالا کے تپتے ریگ زاروں سےحسینی کردار امت کو جذبہ ایثار وقربانی کےلئے ابھارتا ہے عظمت دین اور اعلی کلمۃ الحق کا پرچارکرنےکےلئے انگیخت کرتا ہے*

*قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے*

*اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں