*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع میں گندم کی کاشت اور زیادہ پیداوار کے حوالے سے اہم اجلاس۔ رواں سیزن میں 6 لاکھ 75ہزار ایکڑ پر گندم کی کاشت کی جائیگی*۔
*ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ زراعت، خوراک، سمیت کاشکاران، کھاد ڈیلر، بیج ڈیلر اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو کھاد کی وافر مقدار میں فراہمی،سٹاف کی ٹریننگ ،گندم آگاﺅ آگاہی سیمینار کا انعقاد، بیج کا ریٹ، کھاد کا ریٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گندم اگاؤ و زیادہ پیداوار کے حوالہ سے کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد اور بیج کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کھاد اور بیج ڈیلرز کاشتکاروں کو حکومت کے مقررہ ریٹس پر کھاد فروخت اور بیج کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کھاد ذخیرہ کر نے، بلیک مارکیٹنگ اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو افسران ہدایات جاری کیں کہ سٹاف کی ٹریننگ سمیت گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیدوار کےلئے کاشتکاروں اور کسانوں کوزیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کےلئے سیمینار کا انعقاد کیا جائے اور اس دوران فصلوں کی باقیات کو جلانے سے اجتناب کرنے کے حوالہ سے بھی شعور اجاگر کیا جائے۔ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے۔ اس حوالہ سے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں کسانوں کاشتکاروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے*۔
175







