213

*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)سیلاب کے دوران* *سیلابی علاقوں کی مثبت اور بے لوث صحافت کرنے پر سیاسی جماعت مستقبل پاکستان کے عہدیداران کی جانب سے تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافی برادری کی خدمات کو سراہا گیا*

*تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری میں سیاسی جماعت مستقبل پاکستان کے عہدیداران اور سینئر ورکرز کی جانب سے تحصیل پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے معزز عہدیداران و اراکین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،یہ تقریب تحصیل پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس اٹھارہ ہزاری کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی، جنہوں نے سیلاب زدگان کی نشاندہی، امدادی سرگرمیوں کی کوریج اور متاثرین تک بروقت راشن کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی اور صدر پریس کلب عمران سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی صحافیوں نے سیلاب متاثرین کے مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کیا، جو لائق ستائش ہے۔تقریب کے اختتام پر پریس کلب کے معزز اراکین کو سیلاب کی بہترین کوریج پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر یونین آف جرنلسٹس اٹھارہ ہزاری کے صدر آصف شہزاد، عبدالرحمن حیدری، مسعود الرحمن خان، سید غلام عباس شاہ، ملک عرفان احمد سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں