129

*جھنگ(جاوید اعوان سے)شور کوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مین گیٹ پر ‘جعلی’ لیبارٹری کا مبینہ آپریشن؛ عوام میں تشویش، ہیلتھ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)شور کوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مین گیٹ پر ‘جعلی’ لیبارٹری کا مبینہ آپریشن؛ عوام میں تشویش، ہیلتھ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ* *تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شور کوٹ کے مین گیٹ کے سامنے مبینہ طور پر ایک غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹری کے فعال ہونے پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لیبارٹری، جس کا نام مبینہ طور پر چناب کلینیکل لیبارٹری بتایا جاتا ہے، ‘جعلی اور دو نمبر’ ٹیسٹ کے ذریعے عوام کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر غیر قانونی کارروائیوں کو روکے*۔
*شہریوں کا الزام ھے کہ یہاں ‘موت بانٹنے’ کے مترادف کارروائیاں ھو رھی ہیں*
*مقامی افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کے قریب ایسی غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کا قیام مریضوں کے علاج کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔ ان کے مطابق، یہ لیبارٹری جعلی نتائج فراہم کر کے صحت کے غلط اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ان کی بیماری کی تشخیص غلط ہوتی ہے بلکہ علاج بھی متاثر ہو کر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے*۔
*ہسپتال کے بالکل باہر اس طرح کی مبینہ طور پر جعلی لیبارٹری کا ہونا ایک المیہ ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ موت بانٹنے کا کاروبار ہو،” ایک مقامی شہری نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا*
*عوامی مطالبہ ھے کہ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ فوری کارروائی کرے*
*عوام الناس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (DHA) جھنگ اور دیگر متعلقہ* *حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مبینہ غیر قانونی لیبارٹری کی فوری جانچ ہونی چاہیے اور اگر یہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری پائی جاتی ہے تو اسے فوری طور پر سیل کیا جائے*۔
*مقامی تنظیموں اور* *شہریوں نے زور دیا ہے کہ عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام کلینیکل لیبارٹریز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کے قوانین کے تحت* *رجسٹرڈ ہوں اور معیار پر پورا اتریں*۔
*اب دیکھنا یہ ہے کہ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کب اس سنگین عوامی شکایت کا نوٹس لیتی ہے اور شور کوٹ ہسپتال کے ارد گرد غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف کیا کارروائی عمل میں لاتی ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں