*جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ھے کہ پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے اور ان کے مستقبل کا تحفظ کرنے کا سب سے مضبوط ہتھیار ھے* ، *اس ضمن میں والدین اپنے نونہالوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روزمختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی نگرانی کے حوالہ سے فیلڈوزٹ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2343 ٹیمیں گھر گھر،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، بھٹوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پربچوں کو قطرے پلانے کےلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلائیں۔پولیو کے خاتمے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔ پولیو کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے تاکہ مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جا سکے۔ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اس ضمن میں وہ ذاتی طور پربھی انسداد پولیو مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
125







