*جھنگ(جاوید اعوان سے)چوہدری محمد الماس کی سربراہی میں تاریخی عوامی اجلاس، عوامی شکایات کے فوری حل کے احکامات*
*چوہدری محمد الماس کا اسسٹنٹ مہر عارف سیال کے ہمراہ RHC موضع باغ کا اچانک سرپرائز وزٹ*
*صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ کے ایڈوائزر چوہدری محمد الماس کی زیرِ صدارت موضع باغ میں ایک شاندار اور مثالی عوامی کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ یہ کچہری آصف سیماب جنجوعہ کی رہائش گاہ پر محترمہ عائشہ حامد محتسب پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی*۔
*کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں خصوصاً محکمہ مال، محکمہ صحت، سیوریج، انہار اور پبلک سروسز کے متعلق شکایات اور مسائل پیش کیے۔ چوہدری محمد الماس نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور متعدد معاملات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے*۔
*کچہری کے بعد ایڈوائزر چوہدری محمد الماس اپنے اسسٹنٹ مہر عارف سیال کے ہمراہ RHC موضع باغ کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔ انہوں نے نئی بلڈنگ کی ری ویمپنگ کا معائنہ کیا، آنے والی مشینری اور جدید طبی آلات کے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کی، اور عملے کو عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی*۔
*اس موقع پر مولانا عمر دراز نہرا امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP-188 اپنے وفد کے ہمراہ، رانا علی حسن، ہیبت وینس، سیاسی و سماجی رہنماؤں، انجمن تاجران کے عہدیداران اور امن کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تمام شکایات موقع پر ہی آن لائن رجسٹرڈ کی گئیں، جس سے عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا*۔
*چوہدری محمد الماس نے عوامی مطالبات کے جواب میں حکومتِ پنجاب کی بس سروس میں موضع باغ کی عدم شمولیت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل بس روٹ پلان طلب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ “عوامی سہولت اور شفافیت ہمارا نصب العین ہے، کسی بھی علاقے کو سہولیات سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا*۔”
*عوامی خدمات کے اعتراف میں، مقامی اسکول کے پرنسپل آصف سیماب جنجوعہ نے ایڈوائزر چوہدری محمد الماس کو عوامی خدمت، میرٹ پر مبنی فیصلوں اور شفاف طرزِ عمل کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے محتسب ادارے کے فعال کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ادارہ جاتی اصلاحات کی رفتار کو خوش آئند قرار دیا*
*چوہدری محمد الماس نے مزید کہا کہ شہری اپنے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے بلا جھجک دفتر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب، جھنگ سے رجوع کریں، جہاں ہر شکایت کو شفافیت اور قانون کے مطابق نمٹایا جاتا ہے*۔
*اختتام پر، چوہدری محمد الماس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی کارکردگی کو سراہا اور موضع باغ میں شہریوں کے امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے فوری ازالے اور ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل جاری رہے گا*۔







