187

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو تفریح کے موقع فراہم کرنے کیلئے پارکوں کی بحالی و تزئین و آرائش کا کام جاری ہے*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو تفریح کے موقع فراہم کرنے کیلئے پارکوں کی بحالی و تزئین و آرائش کا کام جاری ہے*۔ *اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاون میں بڑے فیملی پارک کے منصوبے اورپارک کی بحالی کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 ملین کی لاگت سے پارک کی بحالی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل ہو جائے گا ۔ پارک میں اوپن جم،جھولے،جو گنگ ٹریکس، واش رومز،فوارے،چار دیواری، گزیبو، لائٹس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کےلئے منصوبے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سیوریج منصوبے زون ون کا دورہ کیا ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ عامر محمود بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر کنٹریکٹرنے سیوریج منصوبے زون ون پر جاری کام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹر کو سیوریج لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹیلائٹ اورسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور بچوں کی تعلیمی قابلیت کے حوالہ سے سوالات کئے۔سکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اورخصوصی افراد کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سکولوں کے معائنہ جات کا مقصد ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں