*جھنگ(جاوید اعوان سے)چناب پارک جھنگ کی بحالی و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری*
*شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔ مہر محمد اکرم بھروانہ*
*وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے چناب پارک میں جاری بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ چناب پارک کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پارک میں شہریوں کی سہولت کے لیے جھولے، جاگنگ ٹریکس ، فوارے، جدید واش رومز، چار دیواری، لائٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مہر محمد اکرم بھروانہ نے مزید کہا کہ ضلع کونسل جھنگ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ خاندان تفریح کے بہتر مواقع سے لطف اندوز ہو سکیں*
202







