*جھنگ(جاوید اعوان سے) شماریات کا عالمی دن کے حوالہ سے پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے عالمی دن کے موقع پردرست شماریات کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا* *جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے کی۔ واک میں انچارج شماریات آفیسر امتیاز احمد گوندل، شماریات آفیسر عمران عشرت ، شماریات اسسٹنٹ جھنگ محمد جاوید اقبال،شماریات اسسٹنٹ شازیہ رحمان، شماریات اسسٹنٹ فرحت جبیں سمیت سٹاف،سول سوسائٹی، طلبہ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے زریعے حاصل کئے گئے کوائف کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔سروے ٹیموں کو ہمیشہ درست کوائف دینا چائیے کیونکہ اعدادوشمار اقتصادی ترقی، افراط زر، اور روزگار کی شرح کو ٹریک کرنے ،صحت کی دیکھ بھال کی پالیسیوں، بیماریوں کی نگرانی اور صحت کے نتائج سے آگاہ کرنے،تعلیمی نظام کا جائزہ اور بہتری اور شعبوں کی نشاندہی کرنے سمیت موسمیاتی تبدیلی، آلودگی پر کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔واک میں دیگر شرکاءنے بھی شماریات کے عالمی دن کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
137







