146

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنرنے صحافیوں کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران بتایا*

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنرنے صحافیوں کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران بتایا*
*کہ شورکوٹ کو خوبصورت بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا شورکوٹ میں ریڑھیوں اور رکشوں کا رش ختم کرنے کے لیے ایک مکمل لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا تھا کے وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی سربراہی میں یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔شہر بھر میں ریڑھیوں کے رش کی وجہ سے سکول ٹائم اور چھٹی ٹائم میں ٹریفک جام رہتی ہے جس سے سکول کالجز سٹاف کے انتہائ پریشانی ہوتی ہے۔ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں 3 مزید ریڑھی سہولت بازار قائم کیے جارہے ہیں۔جو انتظامیہ خود تیار کرکے ریڑھی بانوں فروٹ سبزی فروشوں کو دے گی۔اور اس پر سختی سے عمل کروایا جائے گا اور کسی قسم کی کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شاریہ رحمن کا کہنا تھا کا میری کوشش ہے کے شہر کی تعمیر ترقی اور خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کروں اور شہریوں کو بھی چاہیے اس میں تعاون کریں۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے بھٹہ مالکان حکومت کی بتائی ہوئی پالیسی کے مطابق بھٹے چلائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے انکا کہنا تھا وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں ہے کے ماحول دشمن فیکٹریوں، گاڑیوں، بھٹوں اور دوسری چیزوں کو کسی صورت نہیں چلنے دیا جائے گا۔اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر بھی اس پر ذاتی طور پر دن رات متحرک ہیں۔انکا کہنا تھا کے جو بھٹے بھی گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق نہیں چلیں گے ان فورآ مسمار کردیا جائے گا اور اس پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں