*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹیلائٹ ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا انکشاف۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کے ماتحت عملے کی ملی بھگت کا الزام، سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان۔ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ شہر کے پوش علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور ان کے ماتحت عملے کی مبینہ آشیرباد سے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ عروج پر ہے، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، سٹیلائٹ ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں متعدد کمرشل بلڈنگز بغیر کسی منظور شدہ نقشے کے اور قانونی فیسز سرکاری خزانے میں جمع کروائے بغیر تیزی سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ یہ غیر قانونی تعمیرات نہ صرف شہری منصوبہ بندی کے قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے علاقے کا رہائشی ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے*۔
*شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی افسران اور عملہ ان غیر قانونی سرگرمیوں پر نہ صرف خاموش ہیں بلکہ مبینہ طور پر ملی بھگت کے ذریعے اس مافیا کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان افسران کی چشم پوشی کے باعث تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے کہ وہ بلڈنگ بائی لاز کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی عمارتیں کھڑی کریں*۔
*سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی مکمل تحقیقات کا حکم دیں، ذمہ دار سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کریں، اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی تمام عمارتوں کو سیل کر کے سرکاری فیسز کی وصولی کو یقینی بنائیں*۔
*شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو سٹیلائٹ ٹاؤن کا رہائشی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا*۔
150







