*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ بازار میں ڈرگ کنٹرولر کا بڑا ایکشن: غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والا میڈیکل سٹور چالان*
*ڈرگ کنٹرولر جھنگ میڈم عطیہ نواز کی جرات مندانہ قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے جھنگ بازار میں بڑا ایکشن لیتے ہوئے غیر معیاری اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والے المکہ میڈیکل اسٹور کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت چالان کر دیا۔ کارروائی کے دوران سٹور میں متعدد سنگین بے ضابطگیاں اور قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی*۔
*ڈرگ کنٹرولر میڈم عطیہ نواز کی زیرِ نگرانی کی جانے والی اس کارروائی میں ڈپٹی ڈی ایچ او جھنگ بھی شریک تھے، جس کا مقصد عوام کو جعلی اور غیر معیاری ادویات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے*۔
*میڈم عطیہ نواز نے اس موقع پر واضح کیا کہ* *جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن سختی سے جاری رہے گا اور کسی بھی صورت میں انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈرگ کنٹرولر میڈم عطیہ نواز کی فعال کارکردگی اور اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے ایماندار اور فرض شناس افسران ہی عوام کے اعتماد کی علامت ہوتے ہیں جو بلا خوف و خطر قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ میں اس قسم کے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ غیر معیاری ادویات کی فروخت کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے*۔
217







