143

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ اتھارٹی میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خورد برد، سی ای او ہیلتھ اور شماریاتی افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہیلتھ اتھارٹی میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خورد برد، سی ای او ہیلتھ اور شماریاتی افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز*
*صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے فیصلے پر محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی*۔
*محکمانہ احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق انکوائری میں جعلی بلز، پٹرول کی مد میں خرد برد، ٹی اے ڈی اے کی دوہری وصولی سمیت دیگر مالی بے ضابطگیوں کی تفصیلی چھان بین کی جائے گی*۔
*ابتدائی رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نے گاڑی کے پٹرول کی مد میں بلز جمع کروانے کے ساتھ انہی تاریخوں میں بھاری ٹی اے ڈی اے بھی وصول کیا، جبکہ دفتری سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈیوٹی روسٹرز اور سرکاری ریکارڈ سے مزید اہم شواہد سامنے آنے کی توقع ہے*
*ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کے دوران من پسند اہلکاروں کو ایڈیشنل چارج دے کر سرکاری فنڈز میں خرد برد کی گئی، جبکہ میڈیسن، جعلی ملازمین کی ریگولرائزیشن، سرکاری کوارٹرز کے مرمتی بلز، سٹیشنری اور وینڈرز سے ملی بھگت کے ذریعے بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں*۔
*مزید برآں، شماریاتی افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پرچیزنگ کمیٹیوں اور ری ویمپنگ کے دوران (BHUs) اور (RHCs) کی پرانی عمارتوں کا ملبہ، قیمتی ساز و سامان، درخت اور دیگر سرکاری املاک میں خرد برد کی انہی اہلکاروں نے ایڈیشنل تعیناتیوں کے دوران ایل سی ڈیز، لیپ ٹاپس، لائٹس اور اے سی بلز،سٹیشنری بلز میں بھی جعلسازیاں کیں، جو دورانِ تحقیقات منظرِ عام پر آنے والی ہیں*۔
*محکمانہ ذرائع کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی مالی فوائد حاصل کرنے والے تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں