*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جعلی کاغذات پر تعیناتی کا انکشاف، ای سی جی ٹیکنیشن ‘ظفر’ زیر عتاب*
*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ میں ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ظفر نامی ایک ای سی جی ٹیکنیشن مبینہ طور پر جعلی تعلیمی اور پیشہ ورانہ کاغذات کی بنیاد پر تعینات ھے*
*ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو اس ٹیکنیشن کے کاغذات کی صداقت کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ای سی جی ٹیکنیشن نے نوکری حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر فرضی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹ استعمال کیے*
*جعلی کاغذات پر تعیناتی کا یہ معاملہ نہ صرف ہسپتال کے داخلی احتساب کے نظام پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ مریضوں کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی گہرے تشویش کا باعث ہے۔ ای سی جی (الیکٹرو کارڈیو گرام) ایک اہم تشخیصی ٹیسٹ ہے، اور ایک غیر مستند شخص کی جانب سے اس عمل کو انجام دینے سے غلط تشخیص اور علاج میں تاخیر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے*۔
*ہسپتال انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس معاملے کی مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی اور ملوث شخص کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ توقع ہے کہ محکمہ صحت اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے گا تاکہ نہ صرف اس فرد بلکہ اسے تعینات کرنے والے ذمہ داران کا بھی تعین کیا جا سکے*۔
*شہری حلقوں نے اس انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملازمین خصوصاً طبی اور تکنیکی عملے کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے*۔
*مکمل تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی۔ جب ھمارے نمائندے نے ظفر سے موقف کے لیے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ سب کچھ غلط ھے میرے کاغذات بھی مکمل ہیں اور میری تعیناتی بھی قانون کے مطابق ھے صرف یہ پراوگنڈہ میرے کچھ دشمن میرے خلاف کر رھے ہیں*
173







