*جھنگ(جاوید اعوان سے)گلاب والا میں گائنی ہسپتال کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکسین اور ایس ڈی او بلڈنگ سمیت پوری ٹیم کو طلب کر لیا*
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے جھنگ ڈویژن کے ایکسین (XEN) اور ایس ڈی او (SDO) بلڈنگ سب ڈویژن جھنگ اور ان کی پوری ٹیم کو گلاب والا میں گائنی ہسپتال کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں ریکارڈ سمیت اپنے دفتر طلب کر لیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، محکمہ کو مورخہ 29 اکتوبر 2025 کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی میں جو افسران شامل ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو شامل ہیں، جو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب، فرید کورٹ ہاؤس، لاہور کے دفتر سے وابستہ ہیں۔ یہ کمیٹی مبینہ بے ضابطگیوں کی گہرائی سے جانچ کرے گی۔ محکمہ بلڈنگ کے افسران کو تمام متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے*۔
134







