*جھنگ(جاوید اعوان سے)مہر عنصر عباس سپرا ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ تعینات*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ، بلال افتخار کیانی نے ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے مہر عنصر عباس سپرا کو تھانہ کوتوالی کا نیا ایس ایچ او (سٹیشن ہاؤس آفیسر) تعینات کر دیا ہے۔ وہ انسپکٹر امان اللہ کی جگہ لیں گے جن کا تبادلہ کر دیا گیا ہے*۔
*مہر عنصر عباس سپرا اس سے قبل تھانہ موچیوالا میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دے چکے ہیں*
*موچیوالا میں اپنی تعیناتی کے دوران وہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور انہوں نے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کو لگام دی۔ وہ انسپکٹر کورس کے لیے چلے گئے تھے اور واپسی پر ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے پیش نظر انہیں تھانہ کوتوالی جیسے اہم چارج کے لیے منتخب کیا*۔
*مہر عنصر سپرا اپنے کام کے ماہر اور انتہائی خوش اخلاق انسان کی شہرت رکھتے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں امن و امان قائم کرنے، جرائم پیشہ لوگوں کو نشانِ عبرت بنانے اور غریب و شریف لوگوں کو سکون کا سانس لینے میں مدد فراہم کریں گے۔ عوامی اور بزنس کمیونٹی نے ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کے اس قدم کو بھرپور سراہا ہے*۔
*ڈی پی او جھنگ نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کے لیے ایک محنتی، ایماندار اور فرض شناس افسر کا انتخاب کر کے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور پولیس کے بہتر امیج کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے*
132







