*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کی تبدیلی*
*الماس صبیح صادق کو او ایس ڈی کر دیا گیا، میاں ثناء اللہ ہنجرا نے چارج سنبھال لیا*
*تحصیل اٹھارہ ہزاری میں انتظامی سطح پر ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے یہاں اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح صادق کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی (افسر آن سپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے*۔
*ان کی جگہ میاں ثناء اللہ ہنجرا کو نیا اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری تعینات کر دیا گیا ہے، جنہوں نے اپنا چارج سنبھال لیا ہے*۔
*نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر میاں ثناء اللہ ہنجرا کا تعلق ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ سے ہے۔ ان کے پاس انتظامی امور میں وسیع تجربہ موجود ہے*۔
*اس سے قبل وہ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیںوہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ لاہور اور فیصل آباد میں* *ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھی رہ چکے ہیں*۔
*میاں ثناء اللہ ہنجرا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور تحصیلدار کیا تھا اور وہ پروموٹ ہو کر اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں*۔
*مقامی حلقوں میں میاں ثناء اللہ ہنجرا کو ایک انتہائی اچھے انسان اور تجربہ کار افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کی تعیناتی کو انتظامی معاملات میں بہتری کی امید سے دیکھا جا رہا ہے*۔
92







