*جھنگ(جاوید اعوان سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال شور کوٹ کے سامنے غیر قانونی لیبارٹری کی خبر پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا فوری نوٹس، انکوائری کا حکم*
*تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کے مین گیٹ کے سامنے قائم “چناب کلینیکل لیبارٹری” کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق خبریں شائع ہونے پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے.تفصیلات کے مطابق، مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر چناب کلینیکل لیبارٹری کے غیر قانونی طور پر ہسپتال کے داخلی دروازے کے بالکل سامنے کام کرنے اور دیگر بےضابطگیوں کی خبریں گردش کر رہی تھیں*۔ *جس پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کو اس معاملے کی فوری اور مکمل انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا ہے*۔
*سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ انکوائری ٹیم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے اور اگر لیبارٹری غیر قانونی پائی جاتی ہے تو قواعد و ضوابط کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے اس فوری اقدام کو بہت سراہا ہے اور اسے ہسپتالوں کے گرد و نواح میں غیر قانونی پرائیویٹ پریکٹس اور لیبارٹریوں کی روک تھام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے سامنے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں مریضوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہیں اور سرکاری نظام کی ساکھ کو متاثر کرتی ہیں*۔
41







